ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش نے ویمن ایشیا کرکٹ کپ جیت لیا

بنگلہ دیش نے ویمن ایشیا کرکٹ کپ جیت لیا

Mon, 11 Jun 2018 12:42:05    S.O. News Service

کوالالمپور ،11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کو شکست دے کرٹی20 ویمن ایشیا کپ جیت لیا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا جس کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا،ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 9 وکٹ پر 112 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو فائنل جیتنے کیلئے 113رنز کا ہدف دیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے ہندوستان کی جانب سے دیاگیا 113رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔


Share: